اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دور حاضر میں میڈیا کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے میڈیا کی تعلیم و تربیت کو زیادہ عملی اور قابل قدر بنانے کے لئے میڈیا کے تعلیمی پروگرامز اپ گریڈ کردئیے تاکہ ملک میں ایک پرامن ¾ تعمیری اور صحت مند ماحول پیدا کرنے میں کردار ادا کیا جاسکے ¾ چار سالہ بی ایس)ماس کمیونیکیشن(پروگرام متعارف کردیا گیاہے۔میڈیا کے اِس نئے تعلیمی پروگرام میں داخلے کی آخری تاریخ 25۔اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔شعبہ ماس کمیونیکیشن کے چئیرمین ¾ ڈاکٹر ثاقب ریاض کے مطابق بی ایس )ماس کمیونیکیشن(پروگرام کے داخلوں میں وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی ہدایات کے مطابق مقرر کردہ میرٹ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ڈویژن)کم از کم45فیصد نمبرزکے ساتھ( پاس طلبہ و طالبات بی ایس )ماس کمیونیکیشن(پروگرام میں داخلے کے اہل ہیں۔ ٹیوٹوریل کلاسسز اور ورکشاپس صرف اور صرف اسلام آباد اورلاہور میں منعقد ہونگی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی شعبہ ماس کمیونیکیشن کے زیر اہتمام بیچلر اِن ماس کمیونیکیشن ¾ ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن ¾ ایم ایس سی ٹیلی ویژن پروڈکشن ¾ ایم فل ماس کمیونیکشن ¾ پی ایچ ڈی ٹیلی ویژن پروڈکشن اور پی ایچ ڈی ماس کمیونیکشن پروگرامز ایک طویل عرصے سے چلا رہی ہے ¾ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ اور ورکنگ جرنلسٹس نے اِن تعلیمی پروگرامز سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔
