ٹریڈ یونینز

آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “ہنرمندی کے جذبے اور مہارت” پر قومی سطحی کارپس کی تعمیر کا آغاز

بیجنگ (نیوز ڈیسک) آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور چائنا میڈیا گروپ نے تعاون کے ایک معاہدے کے تحت “ہنرمندی کے جذبے اور مہارت” پر کارپس کی تعمیر کے آغاز کی تقریب منعقد کی۔

آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے پارٹی سیکرٹری شو لیو پھنگ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔اپنے خطاب میں شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس وقت مصنوعی ذہانت کا ہمہ گیر انداز میں تمام صنعتوں میں اطلاق جاری ہے۔

آج ” ہنرمندی کے جذبے اور مہارت” پر قومی سطحی کارپس کی تعمیر کا آغاز، ڈیجیٹل دور میں چینی مزدوروں اور ٹریڈ یونینز کی کہانیاں احسن طریقے سے پیش کرنے میں نئی قوت محرکہ پیدا کرے گا۔ معاہدے کے مطابق، فریقین اعلیٰ معیار کے مواد کی تخلیق پر توجہ مرکوز کریں گے، مصنوعی ذہانت اوربگ ڈیٹا جیسی جدید ٹیکنالوجی کا فعال طور پر استعمال کرتے ہوئے نئے ثقافتی منصوبے تیار کریں گے، اورمیڈیا اور تشہیر میں تعاون کو گہرا کریں گے۔