بیجنگ (نیوز ڈیسک) قومی مالیاتی ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2026 میں مزید فعال مالیاتی پالیسی کا نفاذ جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں جو اقدمات اختیار کیے جائیں گے وہ یہ ہیں۔
پہلا یہ کہ اخراجات کی ضروری سطح کو یقینی بنانے کے لیے مالی اخراجات کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے گی ۔دوسرا یہ کہ بانڈز کے فوائد سے بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے سرکاری بانڈ انسٹرومنٹس کا بہتر استعمال کیا جائے گا ۔
تیسرا یہ کہ ادائیگی کے فنڈز کی منتقلی کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے تاکہ مقامی حکومتوں کے لیے دستیاب مالی وسائل کو بڑھایا جا سکے ۔چوتھا یہ کہ اخراجات کے ڈھانچے کو بہتر بناتے ہوئے اہم شعبوں میں حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنایا جائے گا ۔ پانچواں یہ کہ پالیسی کے اثر کو بڑھانے کے لیے مالیات اور بینکنگ کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کیا جائے گا ۔
اجلاس میں 2026 میں اہم مالیاتی امور کا ذکر بھی کیا گیا جن میں گھریلو طلب کو ترجیح دیتے ہوئے مضبوط مقامی مارکیٹ کی تعمیر ، تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی اختراع کا گہرا انضمام ، شہری اور دیہی انضمام اور علاقائی تعاون کا فروغ ، لوگوں کی معاشرتی فلاح و بہبود کی مضبوطی ، اقتصادی اور سماجی ترقی کی ایک جامع سبز تبدیلی کو فروغ دیتے ہوئے ایک خوبصورت چین کی تعمیر کو تیز کر نا اور بین الاقوامی مالیاتی اور اقتصادی تبادلے اور تعاون کو مضبوط کرتے ہوئے بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو توسیع دینا شامل ہے ۔