بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے جمہوریہ کانگو کے وزیر خارجہ کانسٹنٹ بوندا نے ملاقات کی۔
جمعہ کے روزوانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور صدر ساسو نگیسو نے مضبوط باہمی اعتماد اور دوستی قائم کی جس سے چین کانگو تعلقات کی ترقی کے لئے اہم سیاسی بنیاد فراہم ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی قیادت میں کانگو کے ساتھ مل کر اگلے مرحلے میں اعلی سطحی تبادلوں کے منصوبوں کو بہتر کرنے ، تزویراتی روابط کو گہرا کرنے اور عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین افریقہ کے ساتھ مل کر گلوبل ساؤتھ ممالک کی مشترکہ خواہشات کے مطابق ایک مزید منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کا خواہاں ہے۔
کانسٹنٹ بوندا نے کہا کہ کانگو صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل انیشی ایٹیو ز کی حمایت اور ایک چین کے اصول کی پاسداری کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی صفر ٹیرف پالیسی نے افریقی ممالک کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک افریقہ میں صحت و صفائی کے شعبے میں چین کی توجہ کو سراہتا ہے۔