بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے بیجنگ بیورو اور بیجنگ کے ضلع شی جنگ شان کی حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پا یا ہے ۔
اسی دن الٹرا ہائی ڈیفینیشن کمیونیکیشن اور پریزنٹیشن کی ریاستی لیبارٹری یعنی چائنا میڈیا گروپ کے اے آئی جی سی اینیمیشن انوویشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ اور بیجنگ کی حکومت کے متعلقہ عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی۔
معاہدے کے مطابق فریقین ” منصوعی ذہانت + ثقافت” کی صنعتوں کے انضمام اور ترقی کو ہدف بنایا جائے گا۔ اس ہدف کے تحت ثقافت و ٹیکنالوجی کا ایک اختراعی مرکز بنانے کی کوشش کرنا ہے۔