جاپانی وزیراعظم

مشرق وسطی میں مذاکرات ہی مسئلے کے حل کا واحد راستہ ہیں ، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے بیجنگ میں ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری نے ملاقات کی۔

پیر کے روز وانگ ای نے مشرق وسطی کی صورتحال پر کہا کہ بات چیت اور مذاکرات ہی مسئلے کے حل کا واحد راستہ ہیں اور تمام فریقوں کو سیاسی حل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معقول اور عملی رویہ اپنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین ، صدرشی جن پھنگ کی مشرقی وسطیٰ کی صورتحال کو بہتر کرنے کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویز اور موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر خطے میں امن بحال کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ایران کی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے ساتھ مل کر چین-ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

علی باقری نے کہا کہ ایران صدر شی جن پھنگ کی پیش کردہ تجاویز اور چین کے کثیرالجہتی کے تحفظ کے مستقل موقف کی تعریف کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ چین بین الاقوامی اور علاقائی امن میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ ایران-چین تعلقات مستحکم طور پر فروغ پائیں اور بین الاقوامی اور کثیرالجہتی فریم ورک میں چین کے ساتھ تعاون مضبوط کیا جائے۔