چینی وزارت خارجہ

جاپان سمیت کئی دوسرے ممالک اور اداروں کی چین کی فوجی مشقوں پر بلاجواز بیانات سراسر منافقانہ ہیں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپان، آسٹریلیا، یورپی یونین کے اداروں اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے تائیوان کے قریب چین کی فوجی مشقوں پر بیانات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اور ادارے تائیوان کی” علیحدگی پسند قوتوں “کی جانب سے طاقت کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے کی کوششوں اور چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت پر آنکھیں بند کیے رکھتے ہیں ۔

جبکہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے ضروری اور منصفانہ اقدامات پر بلاجواز بیانات سچائی کو مسخ کرتے اور صحیح اور غلط کو الجھاتے ہیں۔ یہ سراسر منافقت ہے۔ چین نے اس کی سخت مخالفت کی ہے اور اس پر شدید احتجاج بھی کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک لازم و ملزوم حصہ ہے، اور امور تائیوان خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے، جس میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔