چینی وزارت تجارت

امریکہ کی جانب سے چینی ساختہ سیمی کنڈکٹر مصنوعات پر 301 ٹیرف لگانے کی سخت مخالفت، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چینی وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیان نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ کی 301 تحقیقات کے نام نہاد نتائج سے اتفاق نہیں کرتا اور چینی ساختہ سیمی کنڈکٹر مصنوعات پر 301 ٹیرف لگانے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
مشرقی امریکی وقت کے مطابق 23 دسمبر کو امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے چینی ساختہ سیمی کنڈکٹر مصنوعات کے خلاف 301 تحقیقات کے نتائج جاری کئے اور کچھ سیمی کنڈکٹر مصنوعات پر 301 ٹیرف لگانے کا اعلان کیا۔ اس وقت ٹیرف 0 فیصد ہے ، تاہم 18 مہینوں کے بعد جون 2027 میں ٹیرف میں اضافہ ہوگا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق ٹک ٹاک نے تین سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدے پر دستحط کردئیے ، جس کے مطابق ٹک ٹاک ایک شراکت داری قائم کرے گا تاکہ امریکہ میں ٹک ٹاک صحیح طور پر چلایا جا سکے۔ اس حوالے سے چینی وزارت تجارت کی ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت کو امید ہے کہ کاروباری ادارے چینی قوانین و ضوابط کے مطابق مفادات کا توازن قائم رکھتے ہوئے حل تلاش کریں گے۔