مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) درجنوں یہودی آباد کاروں نے گذشتہ روزاسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصی میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی ہے۔ یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے یہودیوں کی مذہبی رسومات کے موقع پر مسجد اقصی میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات بھی ادا کیں۔فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔اسرئیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودیوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی جب کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی ۔
یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے یہودیوں کی مذہبی رسومات کے موقع پر مسجد اقصی میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات بھی ادا کیں۔ یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصی پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصی کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔