اسلام آباد (عکس آن لائن) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک نے گڈ گورنس کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے کہ مہنگائی 12فی تک صد رہے گی،پیپلز پارٹی دور میں ملک گندم میں خود کفیل تھا، ایک بیان میں انہوں نے کہا نئے پاکستان میں زرعی شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے ،
ملکی معیشت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل میں دینے کا نقصان ملک اور خمیازہ عوام الناس بھگت رہے ہیں،مہنگائی,بیروزگاری,معاشی بدحالی کے زمہ دار شیخ چلی اور اسکے چیلے ہیں، خوشحال پاکستان کے دعویداروں نے معیشت بدحال ترین کر دی ہے ۔نیر بخاری نے کہا معاشی سست روی بدترین سطح پر آگءہے،بے روزگاری مہنگائی بھوک افلاس سے تنگ عوام “بے نیازی” حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے،مالیاتی مافیا مزید خوشحال اور غریب خودکشیوں پر محبور ہیں ،شہری بجلی گیس بل اور ٹیکس ادا کرنے سے مجبور کر دئے گئے ہیں۔