کراچی (عکس آن لائن) معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے حوالے سے کہا کہ کبھی حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ علیحدہ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں شائستہ لودھی نے طلاق سے متعلق سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ میں وقار سے اپنی طلاق کے معاملے کو ایک مختلف انداز سے دیکھتی ہوں، ہماری 12 سالہ خوبصورت ازدواجی زندگی نے ہمیں خوبصورت بچے دیئے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ طلاق کے معاملے میں ایک شخص ہی برا ہوتا ہے، بعض اوقات ایسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے کہ چیزیں اچھی نہیں جا رہی ہوتیں اور راستے جدا کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، ہمارے معاملے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔اداکارہ نے کہا کہ میرے اپنی سابقہ ساس کے ساتھ اب بھی بہت اچھے تعلقات ہیں اور میرے بچے اپنے دادا دادی کے ساتھ اچھا وقت بھی گزارتے ہیں۔