سفید مکھی

کاشتکار کپاس کو سفید مکھی سے بچانے کیلئے اقدامات کریں ، محکمہ زراعت کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو بہاریہ فصلات سے سفید مکھی کے تدارک کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے لہٰذا کاشتکار اپریل میں شروع ہونے والی کپاس کی بوائی کی مہم سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت بہاریہ فصلات اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کر دیں۔

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری ، بینگن اور جوار کاشت نہ کریں اور کھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں