دالوں کی کاشت

کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے زیادہ سے زیادہ دالوں کی کاشت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں ،خالد محمود

فیصل آباد (عکس آن لائن):پاکستان دالوں کی 15 لاکھ ٹن سالانہ ضرورت کے برعکس ہرسال 10لاکھ ٹن دالیں پیداکررہاہے جبکہ5لاکھ ٹن دالوں کی درآمد پر خرچ ہونیوالا کثیر زر مبادلہ بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر دالوں کی کاشت یقینی بنانا ہو گی ۔ کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے زیادہ سے زیادہ دالوں کی کاشت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ ملکی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اضافی دالیں پیداکرکے انہیں برآمد کرنے کے قابل بھی ہو سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہاکہ آج کل محکمہ زراعت اور زرعی ریسرچ کے ادارے آرگینک فارمنگ پر توجہ دے رہے ہیں جس کیلئے زرعی ادارے بھی بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں