فیصل آباد (عکس آ ن لائن) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی آف سیزن مینجمنٹ پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے ۔محکمہ کے ذرائع نے کہا کہ کپاس کے کاشتکار آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائیں تاکہ وہ بچے کھچے ٹینڈے کھا کر گلابی سنڈی اور اس کے لاروے کے خاتمے کا باعث بنیں ۔انہوں نے کہا کہ کھیتوں میں روٹا ویٹر چلا کر زمین پر گرے ہوئے ان کھلے ٹینڈے اور مڈھ بھی تلف کریں۔انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں سے کہا کہ کپاس کی چھڑیوں کی کٹائی کے بعد زمین میں گہرا ہل چلایا جائے اور جن علاقوں میں کپاس کی چنائی کا عمل ابھی جاری ہے وہاں آلائشوں سے پاک کپاس کی چنائی پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے جننگ کارخانوں میں اس فصل کا کچرا تلف کریں تاکہ گلابی سنڈی کی تلفی یقینی ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، وزیر منصو بہ بندی
- چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو فروغ دیا جائے ، چینی صدر
- چین، برازیل اور “گلوبل ساؤتھ” کے دیگر ہم خیال ممالک ” فرینڈز آف پیس فار دی یوکرین کرائسز ” قائم کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
- چین کے مرکزی بینک کا مالیاتی اداروں کے ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں 0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی کا اعلان
- گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو چینی تجاویز سے بین الاقوامی اتفاق رائے میں تبدیل ہو گیا ہے، چینی وزیر خا رجہ