ڈسکہ

ڈسکہ میں اسجد ملہی کی شکست کے ذمہ دار آراوز نہیں بڑے نالائق اور چھوٹے نالائق کی ناقص کارکردگی ہے’ عظمیٰ بخاری

لاہور( عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ”فردوس باجی ہور کوئی ساڈے لائق”،آ پ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو تین دن شکل نا دکھاتا،فردوس باجی ”میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو”کے فارمولے پر چل رہی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں اس بار دھند نہیں آئی اور آپ کو شر پسندی نہیں پھیلانی دی توخادمہ نے آر او ز کو ذلت ناک شکست کا ذمہ دار قراردے دیا۔ڈسکہ میں اسجد ملہی کی شکست کے ذمہ دار آراوز نہیں بڑے نالائق اور چھوٹے نالائق کی ناقص کارکردگی ہے۔ڈسکہ کی عوام نے بکسہ چوروں اور ووٹ چوروں کیخلاف اپنے ریفرنڈم کا فیصلہ سنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خدائی دعوے کرنے والا وزیراعظم عوامی طاقت سے ناآشنا ہے،عمران خان ماضی میں کہتے تھے ہر ضمنی الیکشن تو حکومت کا ہی ہوتاہے۔

آج سچ ثابت ہوا نوازشریف،شہباز شریف آج بھی لوگوں کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں،اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی ذلت ،رسوائی اور بدنامی عمرانی ٹولے کا مقدر بن چکی ہے،عمران خان کے منشی اور سٹپنیاں ڈسکہ الیکشن ہارنے پر بھی دلیلیں پیش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں