بیجنگ (نمائندہ خصوصی) رواں سال امریکی صدر رچرڈ نکسن کے دورہ چین اور شنگھائی اعلامیے پر دستخط کی 50ویں سالگرہ ہے۔
جمعرات کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بتایا کہ چین اور امریکہ مستقبل قریب میں یادگاری سرگرمیوں کے ایک سلسلے کا اہتمام کریں گے اور چین اس سے متعلقہ تفصیلات جاری کرے گا۔
چاؤ لی جیان نےکہا کہ شنگھائی اعلامیہ ،چین اور امریکہ کے درمیان دستخط کیا جانے والا پہلا مشترکہ اعلامیہ ہے جس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے اصول کا تعین کیا گیا تھا ،خاص طور پر ایک چین کا اصول ،چین امریکہ تعلقات کے معمول پر آنے اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی سیاسی بنیاد بنا تھا۔