لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے رابطے میں صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے سے متعلق ٹیم مینجمنٹ سے فیڈ بیک مانگ لیا۔ایک انٹرویو میں وسیم خان کے کہا کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی فیڈ بیک کی روشنی میں دوسرے عہدیداروں سے مشاورت کریں گے۔پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ نیوزی لینڈ حکومت کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر کوچ اور کپتان سے بات کی ہے، انہوں نے اس معاملے پر نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہم منصب سے بھی بات کی ہے۔وسیم خان خان نے بتایا کہ میری آج کی صورتحال پر مصباح اور بابر سے بات ہوئی ہے، ہمت بڑھائی، ٹیم بلند حوصلوں میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹیم بقیہ چار دن گزار کر کرکٹ پر فوکس کرنے کیلئے تیار ہے،پی سی بی چیف ایگزیکٹو نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے رابطے میں صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین میں جنریٹیو اے آئی مصنوعات کے صارفین کی تعداد 230 ملین تک پہنچ گئی
- چائنا کوسٹ گارڈ کا چین کے جزیرہ ہوانگ یئن اور اس کے آس پاس کے علاقائی پانیوں میں گشت
- چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس نومبر میں 50.3فیصد رہا
- چینی قوم درست راستے پر قائم رہ کر جدت طرازی کی حامل قوم ہے, چینی صدر
- چین کی ترقیاتی رفتار اور کامیابیاں حیران کن ہیں ، وزیر اعظم سا مواد