عثمان ڈار

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا، عثمان ڈار

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا،

شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار

اس حوالے سے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے.

جسے نوجوانوں سے شیئرکرنا چاہتا ہوں، آج پاکستان کوایس سی اوکا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے،

یہ سب حکومتی اقدامات،وزیراعظم کی کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام، یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا،

نوجوان اب ایس سی او کی یوتھ کونسل اجلاس میں شریک ہوسکیں گے.

اور اسکل ڈویلپمنٹ کے پروگرامز میں نوجوانوں کی شرکت ممکن ہوسکے گی۔

معاون خصوصی نے اس اہم پیشرفت پروزیرخارجہ اوردفترخارجہ کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں