اضافہ ریکارڈ

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.2 فیصدکی معمولی کمی

فیصل آباد (عکس آن لائن)ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر اپریل 2024 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 13.68 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.2 فیصد کم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 13.70 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اپریل میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.237 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 0.4 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں ٹیکسٹائل کی برآمدات سے ملک کو1.233 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 4.8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ مارچ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 1.30 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔