اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے تربت میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی بہتری ملک دشمن عناصر کو کھٹک رہی ہے،شر پسند عناصر کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گےـ ایک بیان میں وزیر داخلہ نے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اعجاز شاہ نے کہاکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،اس طرح کے واقعات میں ملوث لوگ ملک دشمن ہیں اور سخت سزا کے مستحق ہیںـ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ ملک میں امن و امان کی بہتری ملک دشمن عناصر کو کھٹک رہی ہے ،شر پسند عناصر کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گےـ