لاہور(عکس آن لائن)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘مصنوعی مہنگائی پیداکرنے کے ذمے داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے‘مقررہ نرخوں پر اشیا ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔
منگل کو جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ مصنوعی مہنگائی پیداکرنے کے ذمے داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،عوام کو مقررہ کردہ نرخوں پر اشیا ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،عثمان بزدارنے کہاکہ اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔