وسیم اختر

وزیراعظم کے اعلان کردہ کراچی پیکیج پر تاحال عملدرآمد شروع نہیں ہوا، وسیم اختر

کراچی(عکس آن لائن) میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے وزیراعظم نے جس پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عمل درآمد شروع نہیں کیا گیا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ڈاکٹر اور کے ایم سی ملازمین تنخواہوں اور اس میں اضافے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کے ایم سی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ڈاکٹرز اور ملازمین کو تنخواہیں دے سکیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ حکومت سندھ ہے،

حکومت سندھ نے تنخواہوں کے لئے کے ایم سی کو پیسے نہیں دیے،تنخواہوں کی مد میں رقم سندھ حکومت جاری کرتی ہے جس میں پہلے ہی 8 کروڑ کا شاٹ فال آرہا ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں کچرا، پانی سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل طلب ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں، وزیراعظم نے کراچی کے لئے جو پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں