خواجہ محمد آصف

ناصر سعید کھوسہ نے نگران وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی ہے’ خواجہ آصف

لاہور(عکس آ ن لائن) وفاقی وزیر دفاع و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ناصر سعید کھوسہ نے نگران وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ناصر سعید کھوسہ کی قابلیت، اصول پسندی اور دیانتداری مسلمہ ہے ، بحیثیت بیورو کریٹ ان کا کردار قابل فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناصر سعید کھوسہ سے رابطہ کیا کہ فریقین کی طرف سے متفقہ نگران وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کریں لیکن انہوں نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور معذرت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں