فواد چوہدری

مودی کی شدت پسندی سے صرف ہندوستان نہیں پوری دنیا کو خطرہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ شدت پسندی کیخلاف کھڑے ہوں ،مودی کی شدت پسندی سے صرف ہندوستان نہیں دنیا کو خطرہ ہے۔ہفتہ کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں اپنے خلاف میڈیا کمپین پر حیرت ہے،

آر ایس ایس کے شدت پسندوں پھر کہتا ہوں اگر انڈیانے ختم نہیں ہونا تو مودی اور اس کے شدت پسند حواریوں کو دھلی کیا پورے ہندوستان میں شکست دو اور ہندوستان کے لوگ شدت پسندی کیخلاف کھڑے ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی شدت پسندی سے صرف ہندوستان نہیں دنیا کو خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں