خواجہ سعد رفیق

منحوس تبدیلی سے نجات کیلئے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والے پی ٹی آئی اراکین قومی ہیرو ہیں‘سعد رفیق

لاہور(نمائندہ عکس)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ منحوس تبدیلی سے نجات کے لیے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والے پی ٹی آئی اراکین قومی ہیرو ہیں‘حکومت مصنوعی اکثریت کھوچکی ہے‘ اب اس کی بدمعاشی کا سامنا کرنے کیلئے سب تیارہیں‘وزیر اعظم اوروزرا پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے بیزار اراکین کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں، ان اراکین کو تحفظ دینا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹر بیان میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ حکومت مصنوعی اکثریت کھوچکی ہے، اب اس کی بدمعاشی کا سامنا کرنے کے لیے سب تیارہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اوروزرا پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے بیزار اراکین کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں، ان اراکین کو تحفظ دینا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ منحوس تبدیلی سے نجات کیلئے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والے پی ٹی آئی اراکین قومی ہیرو ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کسی کو مجبور کیا نہ کوئی لین دین کیا، ریاستی طاقت استعمال کرنے والے اہلکار قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں