لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، کوئی ذی شعور ایسے غیر منطقی مطالبے کی حمایت نہیں کر سکتا۔سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ مارچ والے صرف مارچ کرتے ہی رہ جائیں گے،
مسترد شدہ عناصر اپنی ناکامیوں کا بدلہ ترقی روک کر عوام سے لینے کے د رپے ہیں، تبدیلی سے خائف عناصر کا منفی ایجنڈا ناکام رہے گا، نان ایشوز پر سیاست کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والوں کو اپنے دور میں لوٹے گئے قومی وسائل کا حساب دینا ہوگا، پاکستان میں پہلی بار شفاف ترین حکومت عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔