لاہور ہائی کورٹ

ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (عکس آن لائن ) ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت عالیہ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بغیر کسی وجہ کے ہو رہی ہے، شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے منشور میں لوڈشیڈنگ ختم کرنا بھی شامل ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔