لاہور (عکس آن لائن) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور
بورڈ لاہو و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والے براہ راست غیر ملکی
سرمایہ کاری میں91فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔
سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے وافر مواقع بھی دستیاب ہونگے .
جس سے ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ بھی مدد ملے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے
گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی 2018-19کے
دوران ایف ڈی آئی کی مد میں126ارب ڈالر ز کی سرمایہ کاری کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں براہ راست غیر
ملکی سرمایہ کا ری کا حجم24ارب ڈالر تک بڑھ گیا اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ایف ڈی آئی
کی شرح میں1.14ارب ڈالر یعنی91فیصد کا نمااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں بنیادی سہولتوں کے
ساتھ انٹرنیشنل سٹینڈرز کے انفراسٹرکچر سے نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا.
اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان سپیشل زونز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیلئے جائیں،
بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ ملک میں مہنگائی کی روک تھام ہو،
اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔