آٹے

ملک میں آٹے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ

لاہور(عکس آن لائن )ملک میں گزشتہ مہینے کے دوران آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر استحکام رہا۔

اعداد وشمار کے مطابق اگست میں ملک میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2853.23 روپے ریکارڈکی گئی، جو جولائی کے مقابلہ میں 0.20 فیصدزیادہ ہے، جولائی میں ملک میں 20 کلوآٹے کی اوسط قیمت 2818.03 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2923.83 روپے، راولپنڈی 2914.64 روپے، گوجرانوالہ 2733 روپے، سیالکوٹ 2733 روپے، لاہور2768.93 روپے، فیصل آباد2686.45 روپے، سرگودھا 2773 روپے، ملتان 2705.30 روپے، بہاولپور2746.67 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے کے دوران سکھر2819.94 روپے، لاڑکانہ 2838.63 روپے، پشاور2739.80روپے، بنوں 2670.58 روپے،کوئٹہ2878.81 روپے اورخضدارمیں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2945.23 روپے ریکارڈکی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں