مکوآنہ ( عکس آن لائن)قومی بچت کی مختلف سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔این ڈی این ایس کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد شرح منافع کو 16.6 فیصد سے کم کرکے 16.3 فیصد کر دیا گیا ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 96 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہواہے۔ ریگولر انکم سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح اب 15.1 فیصد سے بڑھ کر16.1 فیصد ہوگئی ہے۔ سپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 20 بیسس پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے اور اب ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 18.2 سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی ہے۔
سیونگز اکاو?نٹس پر منافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سیونگز اکاو?نٹس پر منافع کی شرح 19.5 سے بڑھ کر20.5 فیصد ہوگئی ہے۔ پنشنرز بینیفیٹس اکاو?نٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے اور اب ان اکاو?نٹس پر منافع کی شرح 16.6 فیصد سے کم کر کے 16.3 فیصد ہوگئی ہے۔
شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکٹس پر منافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اب ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20.8 فیصد سے بڑھ کر21.8 فیصد ہوگئی ہے۔ ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔