لاہور ( عکس آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اجتماع کرنا سیاسی حماقت ہے، پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوئی ذی شعور موجودہ حالات میں اجتماع کا سوچ سکتا ہے، نہ بات کر سکتا ہے، بدقسمتی سے یہ عناصر عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں، اپوزیشن دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کی پہلی لہر میں سخت لاک ڈان کا مطالبہ کیا گیا، اب جبکہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ رہی ہے، اپوزیشن جلسے کر رہی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، پی ڈی ایم کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے، یہ ٹولہ آئندہ بھی روتا رہے گا، انسانی جانوں کا تحفظ مقدم ہے، عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے