لاہور(عکس آن لائن )سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہائوس کے باہر جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخوات میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون اور رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا، فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔
درخواست میں عدالت سے اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔عمر سرفراز پر جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرائوکا الزام ہے، تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔