ڈینگی کے مزید

صوبے میں ڈینگی کے مزید46کیسز رپورٹ‘ تعداد 5ہزار835ہوگئی

پشاور(عکس آن لائن)خیبرپختونخوا میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 46نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘ جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5ہزار 835ہوگئی ۔‘ ڈینگی رسپانس سیل کی اتوارکے روز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ46نئے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے ۔رسپانس یونٹ کے مطابق پشاورمیں پشاور میں مزید 16ڈینگی سے متاثر مریض لائے گئی جس کے بعد پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے تعداد2329ہوگئی ۔

رسپانس یونٹ کے مطابق اب صوبے کے مختلف ہسپتالوں سے 5ہزار657ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کوفارغ کیاجاچکاہے ۔خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘اس کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے سپرے یقینی بنایاجارہاہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں