شہروز کاشف

شہروز کاشف نے اناپورنا ٹاپ پر لاہور قلندرز کا پرچم لہرا دیا

کھٹمنڈو( عکس آن لائن) پاکستان کے 21سالہ کو پیما شہروز کاشف نے اناپورنا ٹاپ پر پاکستان کے پرچم کے ساتھ لاہور قلندرز کا پرچم بھی لہرا دیا۔ شہروز کاشف کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ قلندرز کے فین بھی ہیں۔شہروز کاشف نے 17اپریل کو 8091 میٹر بلند اناپورنا کو سر کیا تھا۔21سالہ شہروز کاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف 8ہزار میٹر سے بلند تمام 14سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں وہ اگلے مرحلے میں داولاگیری کی چوٹی کو سر کریں گے۔واضح رہے کہ نوجوان کوہ پیما اس سے قبل براڈ پیک، مانٹ ایورسٹ، کے ٹو، مناسلو، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں