کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ میں سکرین کے بجائے حقیقی زندگی میں محبت کے خواہشمند ہیں۔سوشل میڈیا پر فیروز خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں اسکرین پر رومانوی کرداروں سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔فیروز خان سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کا دل نہیں چاہتا کہ آپ کسی رومانوی ہیرو کا کردار ادا کریں؟ جس پر فیروز خان نے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں رومانس کروں، میں محبت کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں محبت کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اللہ تعالی نے ہمیں جتنی بھی نعمتیں دیں اور ہم جتنے بھی صوفیائے کرام کی بات کریں ،انہوں نے بھی محبت کو ترجیح دی ہے۔فیروز خان نے کہا کہ تمام صوفیائے کرام نے معافی، درگزر اور محبت کو ترجیح دی ہے تو انسان کو چاہیے کہ سکرین کے بجائے حقیقی زندگی میں محبت کرے۔