پشاورزلمی

سپر لیگ سیزن سیون ،پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو24رنز سے شکست د ید ی

لاہور(عکس آن لائن) پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو24رنزسے شکست دے دی، پشاورکی ایونٹ میں چوتھی کامیابی ، پوائنٹس ٹیبل پرکوئٹہ سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔کوئٹہ کے ول سمید کے99رنزرائیگاں چلے گئے ۔حسین طلعت میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے بائیسویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورزوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

186رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمقررہ20اووروں میں 8وکٹوں کے نقصان پر161رنزبناسکی۔ اوپنر ول سمیڈ کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بیٹر پشاور زلمی کے باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکا۔ ول سمیڈ نروس99کاشکارہوئے انہوں نے 60 گیندوں پر 99 رنز کی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ول سمیڈ اس سے قبل بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ایک میچ میں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے تھے۔ وہ پشاور زلمی کے خلاف ایک میچ میں97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ول سمیڈ کے علاوہ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے دیگر بیٹرز میں کپتان سرفراز احمد 25، جیسن رائے 13 اور افتخار احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسپنر عثمان قادر نے 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائیتھے۔ تجربہ کار بیٹر شعیب ملک اور آلراؤنڈر حسین طلعت نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ شعیب ملک 8 چوکوں کی بدولت 58 اور حسین طلعت 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 73 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ سہیل تنویر کے ایک اوور میں چار چھکوں کی مدد سے بین کٹنگ 36 اور محمد حارث 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔نسیم شاہ نے 27 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں