اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام زرداری مافیا سے نجات کیلئے تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ کیلئے باہر نکلیں۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ سندھ کے عوام زرداری مافیا سے نجات کیلئے تحریک انصاف کے سندہ حقوق مارچ کیلئے باہر نکلیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف واحد وفاقی جماعت ہے اور پاکستان کی تحریک اور بانیان سندہ سے اٹھے تھے۔انہوںنے کہاکہ علاقائی جماعتوں کو مسترد کر کے وفاق کا ساتھ دیں پاکستان کا ساتھ دیں۔