کراچی(عکس آن لائن) ماہ ستمبر2019 میں کاروں کی فروخت میں 39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اس ماہ 11724 کاریں فروخت ہوئیں۔ اسی عرصے میں گذشتہ سال 19345 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (پاما) کے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2019-20 کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت میں41 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے جس کے مطابق (جولائی تا ستمبر) 38308 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 58351 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ اس کے باوجود ستمبر میں اگست کے مقابلے میں گاڑیوں کی سیل 16 فیصد اضافہ ہوا۔ ہانڈا اٹلس کمپنی کی سیل میں سالانہ 68 فیصد، انڈس موٹرزکی سیل میں 57 فیصد، سوزوکی موٹرزکی سیل میں 18فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔