ریلوے

ریلوے نے مسافر ٹرینوں کا کرایہ 5، مال گاڑیوں کا 10 فیصد بڑھا دیا

لاہور(عکس آن لائن) مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اور مال گاڑیوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا، نئے اضافے کا اطلاق 21 جون سے ہو گا۔ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرین کے کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا،

مسافر ٹرین کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ مال گاڑیوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ایک ہفتے میں مجموعی طور پر مال گاڑیوں کے کرائے میں 25 فیصد اضافہ ہو گیا، نئے اضافے کا اطلاق 21 جون سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں