دینہ

دینہ: ذکر قلبی جب راسخ ہو جاتا ہے تو بندہ مومن کو وہ بصیرت عطا ہوتی ہے ، امیر عبدالقدیر اعوان

دینہ(نمائندہ عکس آن لائن)برکات ِ محمد الرسول اللہ ﷺ اور یہ کیفیات عظیم مشائخ کے صدقے یہاں مرکز دارالعرفان منارہ میں سکھائی بھی جارہی ہیں اور پہنچائی بھی جا رہی ہیں اور وہ نعمت عظمیٰ فنافی الرسول ﷺ کی کیفیت الحمد للہ یہاں سے عطا ہو رہی ہے ،ا

س کے لیے خالص نیت اور طلب صادق درکار ہے انشاءاللہ ہر آنے والے کو یہاں تنگی داماں کا سامان بھی میسر ہو گاان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،

انہوں نے کہا کہ یہ ذکر قلبی جب راسخ ہو جاتا ہے تو بندہ مومن کو وہ بصیرت عطا ہوتی ہے کہ وہ اُن نتائج کو بھی دیکھ سکتاہے جن کو ظاہری آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا ۔اور بندہ کو حقیقت سے آشنا کر دیتا ہے ۔اور اگر بندہ خواہشات نفسانی کا اسیر ہو جائے تو پھر اس کی زندگی میں ٹھہراﺅ نہیں رہتا۔اسی کوشش میں لگا رہتا ہے کہ مال ودولت جمع کرے ،دوسروں کے مقابلے میں حیثیت سے آگے بڑھنے کے پیچھے ہی زندگی تمام کر جاتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اظہار محبت رسول ﷺ کا تقاضہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو ارشادات نبوی ﷺ پر پابند کیا جائے ۔یادرکھیں کہ اُمتی نام ہی ماننے کا ہے ۔نور ایمان وہ دولت ہے جو بندہ مومن کو عمل پر لے آتی ہے ۔

اللہ کریم ہمیں وہ طلب ِ صادق عطا فرمائیں کہ ہم بھی اس دولت کو حاصل کرنے کی سعی کریں،یاد رہے کہ 15 نومبر 2020 بروز اتوار فیصل آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ منعقد ہو رہا ہے جس میںشیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیراعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی ۔یہ ربیع الاول کے سلسلہ کا نواں پروگرام ہے اس عظیم جلسہ میں خواتین و حضرات کو دعوت عام دی جاتی ہے کہ اس پروگرام میں شرکت فرما کر اپنے قلوب کوبرکات نبوت سے منور فرمائیں، آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں