چینی وزیر خا رجہ

تمام فر یق  ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق  و  مفادات کا تحفظ  کریں، چینی وزیر خا رجہ

 بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے فیوچر سمٹ میں چار نکاتی تجویز پیش کی ہے جس میں تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھتے ہوئے  ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق  و  مفادات کا تحفظ  کریں اور جامع اور فائدہ مند معاشی عالمگیریت کو فروغ دیں۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین  کی جانب سے پیش کردہ انسانیت کےہم نصیب معاشرے کا تصور تیزی سے مقبول ہوا ہے بلکہ اسے اقوام متحدہ کی دستاویزات میں شامل کیا گیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ “چین کثیرالجہتی کا ایک اہم ستون بن چکا ہے اور ہمارا  کثیر الجہتی کا مقصد انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنا ہے۔ ”
 حقیقت  یہ ہے کہ اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے کسی مغربی طاقت نے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کیا بلکہ یہاں تک کہ وہ اپنے ہاتھوں قائم شدہ جنگ کے بعد نظم و نسق کو ختم کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے جس سے دنیا میں افراتفری میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر عالمی برادری “حقیقی کثیر الجہتی” کے ساتھ ان اقدامات کو روک سکتی ہے تو عالمی امن، سلامتی اور ترقی کو زیادہ ضمانت مل سکے گی۔وا ضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی فیوچر سمٹ میں  تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ   یکجہتی کو مضبوط  بناکر بڑھتے ہوئے سنگین بحران کے چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹیں۔فیوچر سمٹ اس سال اقوام متحدہ کے اہم ترین اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں سے ایک ہے۔ تقریباً 130 ممالک کےسربراہان  مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے  نیویارک میں جمع ہوئے ۔فریقین نےمشاورت سے ” فیوچر کمپیکٹ” اور اس کے الحاق کی منظوری دی ، جسےمستقبل میں عالمی ترقیاتی خاکے کے حوالے سے ایک سنگ میل دستاویز تصور کیا گیا