اسلام آباد (عکس آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ سے متعلق جواب اعتراف جرم ہے۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ سے متعلق جواب اعتراف جرم ہے۔
انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے اعتراف کرلیا کہ انکی پارٹی غیرقانونی فنڈنگ لیتی رہی ہے، تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب سے پیپلزپارٹی کا موقف درست ثابت ہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف فنڈنگ کا ذمہ دار ایجنٹ کو قرار دینا مضحکہ خیز ہے، ایجنٹ کس کے کہنے پر فنڈنگ لیتا رہا اور کیا وہ فنڈنگ ایجنٹ نے اپنی ذات کے لئے استعمال کی؟ ۔
انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ایجنٹ کو ذمہ دار قرار دے یا کچھ اور کہے نام نہاد تبدیلی سرکار کا جھوٹ پکڑا گیا ہے، عوام فارن فنڈنگ کیس کی کئے سالوں سے منتظر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اعتراف جرم کے بعد الیکشن کمیشن اپنا اختیار استعمال کرکے فیصلہ سنائے