سرگودھا(عکس آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیر میں مسجد پر بھارتی افواج کی بمباری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مسلم دشمنی خطے میں انارکی کو ہوا دے رہی ہے۔زرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نریندر مودی سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن ہے. کشمیر میں مسجد پر بمباری مذہبی آزادی کا قتل ہے.
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ امت مسلمہ کو خاموشی ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا.انہوں نے کہا کہ کون سامذہب مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی اجازت دیتا ہے؟. بدقسمتی سے یواین او کا مردہ ضمیر بلکتے کشمیریوں کی آواز سننے سے قاصر ہے. چوہدری محمد سرورنے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا.ان کا کہنا تھا کہ بھارت سن لے وہ کشمیریوں کی تحریک آزاد کی آواز دبا نہیں سکتا۔