لاہور(عکس آن لائن) اداکار وینا ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے جس طرح کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے.
یہ تاریخ کا بد ترین ظلم ہے ، حیرت اور دکھ کی بات ہے کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اس پر آنکھیں
بندکئے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا سے تعلق رکھنے لوگ
اورتنظیمیں جانوروں کے حقوق کی بھی بات کرتے ہیں اور اس کیلئے مہمات چلاتے ہیں لیکن مقبوضہ وادی
میں بھارت نے نہتے کشمیریوں کو کئی ماہ سے گھروں میں قید کر رکھا ہے لیکن کوئی آواز اتھانے والا نہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو اس سلسلہ میں اپنی سفارتی کوششوں میں مزید تیز ی لانی چاہیے تاکہ مقبوضہ وادی
میں معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھول میں مت رہے اسے اس ظلم کی
بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔