علی امین گنڈاپور

بھارت جمہوریت کے لبادے میں ایک انتہا پسند ہندو ریاست ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہاہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کا پردہ چاک ہو چکا ہے، بھارت جمہوریت کے لبادے میں ایک انتہا پسند ہندو ریاست ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پوری دنیا بھارت کو ایک ہندو انتہا پسند فاشسٹ ملک کے طور پر مان رہی ہے، بھارت میں اقلیتوں بلخصوص مسلمانوں اور سکھوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں،تمام بھارتی ریاستی ادارے آر آر ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کے اہلکار بن چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف مہم جوئی میں بھارتی فوج اور میڈیا کا ناپاک گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے ، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بھارتی انتہا پسند عزائم سے خطے اور دنیا کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی برادری ہندو انتہا پسند فاشسٹ بھارت کے خلاف پابندیوں کا اطلاق کرے، خطے کے دیر پا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے اقدامات کیے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں