جو بائیڈن

بائیڈن نے گرین کارڈ پر ٹرمپ کی عائد کردہ پابندیاں ختم کردیں

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے گرین کارڈ کے بہت سے درخواست گزاروں کی امریکا میں داخلے کے حوالے سے ممانعت کی پابندی ختم کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پابندیاں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس نافذ کی تھی۔ بائیڈن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پابندی سے امریکا کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ اس پابندی سے قانون کے مطابق امریکا میں ہجرت کرنے والے افراد کا داخلہ رک گیا تھا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پابندی گزشتہ برس اپریل میں یہ کہتے ہوئے عائد کی تھی کہ کورونا وائرس کی وبا کے دور میں بڑھتی بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے امریکیو ں کے لیے روزگار کا تحفظ ضروری ہے۔ ٹرمپ کے اِس فیصلے سے تقریبا ایک لاکھ بیس ہزار ایسے خاندان متاثر ہوئے جنہیں ترجیحی بنیادوں پر ویزا حاصل کرنے کا قانونی حق حاصل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں