عبدالباسط

ایران نے پاکستان پر حملہ کر کے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا، عبدالباسط

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستان پر حملہ کرکے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔

آپریشن مرگ بر سرمچار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان ایران سفارتکاری کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں، پاکستان پر ایرانی حملے کے بعد سے عوام میں غم و غصہ تھا۔

سابق سفیر عبدالباسط نے کہا کہ ایران نے حملہ کر کے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں