اسلام آباد(عکس آن لائن ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوم اسائنمنٹس جمع کرانے کا طریقہ کار مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے کا آغاز کردیا ہے ماسٹر پروگرامز )ماسوائے ایم اے اردو اسلامیات مطالعہ پاکستان عربی( چار سالہ بی ایس چار سالہ بی ایڈ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں رجسٹرڈ طلبہ اب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aaghi.aiou.edu.pkپرلاگ اِن ہوکر اپنی مشقیں آن لائن جمع کرائیں گے۔
سمسٹر خزاں 2019ءمیں داخل طلبہ و طالبات کو Usernameاور Password بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دئیے گئے ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ صارف نام اور پاس ورڈ ویسے درج کریں جیسے انہیں میسج میں ملا ہے یعنی جہاں لفظ کیپٹل ہے کیپٹل ہی درج کریں۔لاگ اِن ہونے کے بعد Student Quick Manualپر کلک کرکے پی ڈی ایف فائل ڈاﺅن لوڈ کرلیں جس میں مشقیں جمع کرانے کا طریقہ Step by Stepدرج ہے۔ایسے طلبہ جن کو ابھی تک میسج نہیں ملے یا انہوں نے میسج ڈیلیٹ کردیا ہے وہ www.support.elearning@aiou.edu.pkپر اپنے کوائف دوبارہ ارسال کریں۔مشقیں MS WORDفارمیٹ یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپ لوڈ کئے جاسکتے ہیں ہاتھ سے لکھنے کی صورت میں تصویر بنا کر )پی ڈی ایف(اپ لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اس بات کا خیال رکھیں کہ فائل سائز 5MBسے زیادہ نہ ہو۔
طلبہ اپنی دونوں مشقیں آخری مقررہ تاریخ) 15۔اپریل2020ء(تک آن لائن جمع کراسکتے ہیں اس کے بعد مشقیں اپ لوڈ کرنے کا لنک ہٹادیا جائے گا۔طلبہ مزید رہنمائی کے لئے براہ راست ای میل www.support.elearning@aiou.edu.pkپر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔