نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے امدادی شعبے کے سربراہ مارٹن گرفیتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی اور وسعت لانے کے لیے ایک اور راہداری کے جلد کھولے جانے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارٹن گرفیتھس نے کرم شالوم راہداری کے حوالے سے بتائی ، اقوام متحدہ کے امدادی سرگرمیوں کے سربراہ نے کہاکہ ہم اس سلسلے میں اسرائیلی حکام کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہوئے ہیں۔
ایسی امید افزا علامتیں مو جود ہیں یہ راہداری بھی جلد کھل سکے گی۔مارٹن گرفتھیس نے کہاکہ اگر کرم شالوم راہداری کھول دی گئی توغزہ کی گنجان آباد مگر بمباری سے تباہ حال غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں قدرے بہتری ہو جائے گی۔انہوں نے کہا اگر کرم شالوم راہداری کھل گئی تو ایک معجزے سے کم نہ ہو گا۔