کابل(عکس آن لائن) افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے تمام افغان فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیام امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لئے پرتشدد کارروائیوں میں کمی لائیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں کابل اور دوحہ کے درمیاں کئی بار سفر کرنے والے امریکی نمائندہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے افغانستان میں حالیہ پرتشدد کارروائیوں کے پس منظر میں افغان طالبان رہنماؤں سے گفتگو میں اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام فریقین کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں میں کمی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی طالبان کے پولیٹیکل چیف سمیت طالبان لیڈرز ستے ملاقات ہوئی ہے جس میں قیدیوں کی رہائی اور پرتشدد لارروائیوں میں کمی سے متعلق بات کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی اور چیئرمین ہائی وکونسل قومی بحالی عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔دونوں افغان رہنماؤں کے دورمیان شراکت اقتدار کے معاہدہ کیبعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ افغان حکومت اب ملک میں امن معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔